سابق صدر پاکستان آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے

این اے 133:ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی نے لاہور میں نیا جنم لیا ہے، آصف زرداری

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وہ خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

سینیٹ میں سرپرائز نتائج دینگے، ایم کیو ایم پی ڈی ایم میں شامل ہو: بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق سابق صدر پاکستان اسلام آباد اس وقت پہنچے ہیں کہ جب سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ اس وقت ایک جانب اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب حکومتی وزرا اور برسراقتدار جماعت کی سیاسی اتحادی پارٹیوں میں بھی ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔

اس ضمن میں ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق صدر پاکستان اسلام آباد میں قیام کے دوران دو مارچ کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالیں گے اور اسی دوران اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

بلاول بھٹو کا ٹیلیفون، حمزہ شہباز کو عشائیے کی دعوت

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سینیٹ انتخابات کے بعد واپس کراچی روانہ ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں