1973 کا آئین بنانے والوں کے مجسمےکہاں ہیں؟


سینیٹ آف پاکستان کی تاریخی حیثیت کومحفوظ رکھنے کےلیے پارلیمنٹ میں سینیٹ میوزیم قائم کیا گیا ہے۔

ایوان بالا کی اہمیت کونئی نسل کے سامنے اجاگر کرنے کےلیے سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پارلیمنٹ میں سینیٹ میوزیم تیار کرنے کے احکامات دیئے تھے۔

اس میوزیم میں آئین کی تیاری سے لے کر اس کی تکمیل تک کی تمام تاریخ نظرآتی ہے۔

یہاں سینیٹ کے پہلے سیشن کے ممبران کی تصاویراور 1973 کا آئین بنانے والوں کے مجسمے رکھے گئے ہیں۔

میوزیم میں 1973 کے آئین کے موجد ذوالفقار علی بھٹو، مولانا مفتی محمود، عبدالحفیظ پیرزادہ، پروفیسرعبدالغفور، مولانا شاہ احمد نورانی  اور دیگر کے مجسمے رکھے گئے ہیں۔

یہاں سینیٹ کے پہلے سیشن کی کارروائی، پہلے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تقریب حلف برداری کی منظر کشی بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین سینیٹ اور سینیٹرز کو ملنے والی مراعات کے متعلق اہم معلومات

سینیٹ کے پہلے سیشن کے تمام ارکان کی تصاویر، ۔پاکستان کا نقشہ اوردیگر تاریخی اشیا کو بھی میوزیم کی زینت بنایا گیا ہے۔

میوزیم میں سینیٹ کا لوگو، سب سے زیادہ مدت والے قائد ایوان راجہ ظفرالحق اور سب سے زیادہ مدت والے اپوزیشن لیڈراعتزاز احسن کا مجسمہ بھی رکھا گیا ہے۔

میوزیم میں موجود اشیا پارلیمنٹ ہائوس میں آنے والے مہمانوں کوسینیٹ کی تاریخ کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں