سندھ میں کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے مزید 322 کیسز رپورٹ  ہوئے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 729 ہوگئی۔

مزید پرھیں: سندھ حکومت بدھ سے کورونا ویکسین لگائے گی

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 335 ہوگئی ہے جبکہ 362 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے 50 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سند ھ مرادعلی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 155 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار 136 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں