حفیظ شیخ صرف اس وقت پاکستان آتے ہیں جب ان کی گاڑی پر جھنڈا لگتا ہے، محمد زبیر


پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بہت برے طریقے سے پکڑی گئی ہے، یہاں پولیٹیکل انجینئرنگ بہت زیادہ ہوتی ہے،3 تاریخ کی شام کو پتہ چل جائے گا کہ سیاست کا رخ کہاں جارہا ہے۔

پروگرم بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن عبدالحفیظ شیخ کا ایک پلس پوائنٹ بتا دیں۔ حفیظ شیخ 40 یا 45سال سے ملک سے باہر ہیں۔ حفیظ شیخ صرف اس وقت پاکستان آتے ہیں جب ان کی گاڑی پر جھنڈا لگتا ہے۔

ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ بتایا جائے کس چیز پر حفیظ شیخ کو ووٹ دیں گے۔ جس دن حکومت جاتی ہے حفیظ شیخ بھی بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔ حفیظ شیخ کے بارے میں عمران خان کہتے تھے اس نے ملک برباد کردیا۔ بتایا جائے کیا ٹیکنو کریٹ پاکستان میں نہیں رہتا؟۔

محمد زبیر نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے تو نوازشریف واپس آجائیں گے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز کا کیس لائیو نشر ہونا چاہیے

پروگرم بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ اداروں کا مضبوط ہونا پاکستان کیلئے بہت اہم ہے۔
فیصلو ں کو چیلنج کر نا ہمارا قانونی حق ہے۔

وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 75 ڈسکہ میں صرف 20 پولنگ اسٹیشنز پر درخواست دی تھی۔ مسلم لیگ ن نے اپنی ہی درخواست سے یوٹرن لیا۔ الیکشن کمیشن کا کردار قابل تحسین ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: 5 امیدوار دستبردار، یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا

فواد چودھری نے کہا کہ فوج حکومت کا حصہ ہے۔ پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ فوج سیاسی کردار ادا کرے۔ پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ فوج حکومت گرادے۔ تمام ادارے حکومت کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی لیڈر شپ سیاسی نابالغوں کے ہاتھ میں ہے۔ سیاسی بونے ایک دوسرے پر کھڑے ہو کر قد بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ قمر زمان کائرہ اگر آزاد ووٹ لڑیں تو زیادہ ووٹ حاصل کریں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ 4 سے 5 ارب روپے جمع کرنے والے کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہی ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم بار بار اسی لیے کہہ رہے ہیں کہ اوپن بیلٹ کی طرف جانا چاہیے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا بھی یہی موقف تھا لیکن وہ اپنے موقف سے پھر گئے۔

انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ میں اپنا ووٹ کس کو دے رہا ہوں۔ تگڑی حکومت کو کوئی بھی چھوڑ کر نہیں جاتا۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو جلسہ کرنے کیلئے بھی فضل الرحمان چاہئیں۔ ان کی اپنی حیثیت ہی نہیں ہے حکومت کو چیلنج کرنے کی۔

فواد چودھری نے کہا کہ حفیظ شیخ جب بھی وزیر بنے ٹیکنو کریٹ کی حیثیت سے بنے۔ حفیظ شیخ نے بڑی کامیابی سے معیشت کو اپنے پاوَں پر کھڑا کیا۔ اوپن بیلٹ بل نومبر کے پہلے ہفتے سے بل کمیٹی میں پڑا ہوا ہے۔

پروگرم بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں اپنے پوائنٹ کے ساتھ کھڑا رہا۔ ری پولنگ ہونا کوئی بہت بڑی بات نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتظامیہ کیخلاف ایکشن کا آغاز کیا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم تو یہی کہہ رہے ہیں کہ سیاست کے اندر مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ ہم نے جب نام لیے تو ساتھ ثبوت بھی دیئے۔ 75 کروڑ کے الزامات ہم پر نہیں تحریک انصاف پر لگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ان سے ناراض بیٹھے ہیں۔ ٹیکنو کریٹ حکومتوں کی کمزوری ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں