راکھی ساونت کا سلمان خان کے ساتھ نیا رشتہ

راکھی ساونت کا سلمان خان کے ساتھ نیا رشتہ

بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے خوبرو اداکار سلمان خان کے ساتھ ایک نیا رشتہ قائم کر لیا ہے۔ 

راکھی ساونت نے معروف بھارتی رئیلیٹی شو ’بگ باس‘ کے میزبان سلمان خان کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنی اور سلمان خان کی تصاویر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)

راکھی ساونت نے تصاویر کے کیپشن میں سلمان خان کو بادشاہوں کا بادشاہ قرار دیا اور کے لیے ڈھیروں دعائیں کیں۔

انہوں نے تحریر کیا کہ اے خدا میرے بھائی سلمان خان کو ساری خوشیاں دے، اور ان کی ساری مرادیں پوری ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے پہلے میں نے پیار کیا میں کون ہیرو تھا؟

بگ باس 14 کی کنٹیسٹنٹ راکھی ساونت 14 لاکھ روپے لے کر مقابلے سے دستبردار ہو گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ رقم اپنی والدہ کے علاج کے لیے لی۔


متعلقہ خبریں