پولیس بھرتی کیلئے دوڑ کے دوران نوجوان جاں بحق

استعفے یا چھٹی منظوری کے بغیر چھوڑنے والے محکمہ صحت ملازمین کو مفرور قرار دینے کا فیصلہ

پشاور زرعی یونیورسٹی میں پولیس بھرتی کے لئے دوڑ کے دوران نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایٹا کے زریعے بھرتی کے لئے دوڑ کے دوران نوجوان بے ہوش ہوا جسے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

ترجمان کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق پشاورکے نواحی علاقے متھرا سے ہے۔

نجی اسپتال کی لفٹ میں پھنس کر نوجوان جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے آرام باغ میں برہانی اسپتال کی مبینہ غفلت سے لفٹ میں پھنس کر نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔

واقع کے خلاف متوفی کے گھر والوں نے احتجاج کیا۔ اہل خانہ کے مطابق متوفی جہانزیب برہانی اسپتال میں بطور لفٹ آپریٹر ملازمت کرتا تھا لیکن وہ انتظامیہ کی غفلت کے بھینٹ چڑ گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی ائرپورٹ کی لفٹ خراب، غیر ملکی مسافر پھنس گئے

پولیس نے بعد ازاں واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا اور اسپتال کے ایڈمن ڈیپارٹ سے منسلک دو ملازم گرفتار کرلیے۔ مقدمے میں غفلت، لاپروائی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ۔

پولیس کے مطابق لفٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں