لندن: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ پاکستان میں آتا دیکھ رہا ہوں۔ قومی ٹیم نے اپنی تیاری کر لی ہے۔
پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ، میئر لندن صادق خان اور بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم کو پیغام ہے کہ سو فیصد کارکردگی پیش کریں اور گھبرا کر نہ کھیلیں۔ ورلڈ کپ پاکستان میں آتا دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا ہے اور ٹیم نے ورلڈ کپ سے متعلق اپنی تیاری کر لی ہے۔ ٹیم کو کہتا ہوں گھبرانا اور ڈرنا بالکل نہیں ہے ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگردی کا خطرہ
محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کرکٹ سے درخواست ہے ٹیم کو مکمل سپورٹ کریں اور ٹیم کو اس وقت ضرورت ہے تم جیتو یا ہارو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کس کو کھلانا ہے اور کس کو نہیں۔ یہ فیصلہ ٹیم مینجمنٹ نے کرنا ہے اور اس وقت ٹیم کا مورال بلند ہے۔
پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان ٹیم آخری میچ جیت کر سیریز برابر کرے گی۔