فافن: شفاف الیکشن کی راہ میں حائل افسران کو سزائیں دینے کی تجویز

سیاسی جماعتیں انتخابی قوانین میں ضروری تبدیلیاں لائیں، فافن

اسلام آباد:فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک (فافن) نے تجویز دی ہے کہ شفاف انتخابات کی راہ میں حائل ہونے والے سرکاری افسران کو نہ صرف جرمانے کیے جائیں بلکہ انہیں سخت سزائیں بھی دی جائیں۔

کورونا کی دوسری لہر، فافن نے سیاسی قیادت کو خبردار کر دیا

ہم نیوز کے مطابق فافن کی جانب سے یہ تجویز آٹھ حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں دی گئی ہے۔

فافن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این اے 75 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بے ضابطگیاں دیکھنے میں آئیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بے ضابطگیوں کے باعث الیکشن کمیشن کو این اے 75 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کا نتیجہ بھی روکنا پڑا۔

فافن: حکومتی کاوش میں مزید بہتری و سنجیدگی کی ضرورت

فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ این اے75 میں قائم پولنگ اسٹیشنزکے باہر الیکشن کمیشن کو انتظامی امورمیں بہتری کی ضرورت ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن حلقوں میں نتائج تاخیر سے موصول ہوئے ہیں ان میں الیکشن کمیشن دوبارہ انتخابات کرا سکتا ہے۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق ضمنی الیکشن کے دوران کوروناایس او پیزکی خلاف ورزی اور غیرقانونی الیکشن مہم کی عمومی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

کورونا، فافن کا سیاسی رہنماؤں کو اتفاق پیدا کرنے کا مشورہ

ہم نیوز کے مطابق فافن نے جو رپورٹ جاری کی ہے وہ قومی اسمبلی کے تین اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تیار کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں