انگلینڈ کے سابق کپتان بھی گوادر اسٹیڈیم کے سحر میں مبتلا


انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل واون بھی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کے سحر میں مبتلا ہو گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک دلکش و خوبصورت اسٹیڈیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں موجود پچ بہت اچھے سے  تیار کی گئی ہے۔

گوادر اسٹیڈیم سے دنیا حیران، آئی سی سی کا چیلنج

ایک طرف قلعہ نما پہاڑ اور دوسری جانب طرف  وسیع و عریض میدان۔ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی بے پناہ خوبصورتی نے خاص و عام کو گرویدہ بنا رکھا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے اسے دنیا کا خوبصورٹ اسٹیڈیم قرار دیا ہے۔

جنوبی افریقا کے کھلاڑی تبریز شمسی نے گزشتہ دنوں اپنی ٹوئیٹ میں خواہش کا اظہار کیا تھا کہ کیا ہم تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اس گراونڈ میں کھیل سکتے ہیں۔

اسٹیڈیم کے وسط میں سرسبز و شاداب گھاس کا خوبصورت قالین بچھا ہوا ہے، جو آنکھوں کو ٹھنڈک اور تازگی بھرا احساس بخشتا ہے۔ گھاس پر پڑنے والی سورج کی کرنیں اسٹیڈیم کے حُسن کو دوچند کردیتی ہیں۔


متعلقہ خبریں