ملکہ برطانیہ کے خاوند شہزادہ فلپ اسپتال میں داخل

ملکہ برطانیہ کے خاوند شہزادہ فلپ اسپتال میں داخل

لندن: برطانیہ کے شہزادہ فلپ کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ 99 سالہ شہزادہ فلپ کو اسپتال میں داخل کرنے کا مشورہ ان کے ڈاکٹروں نے دیا تھا۔

برطانوی چینل نے کرسمس پر ملکہ برطانیہ کو ڈانس کروا دیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس بات کا اعلان بکنگھم پیلس کی جانب سے کیا گیا ہے۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہزادہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اوروہ بہتر محسوس نہیں کررہے ہیں۔

ملکہ برطانیہ کے خاوند شہزادہ فلپ کو ایک نجی اسپتال کنگ ایڈورڈ VII اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا معائنہ کررہی ہے۔

ریل گاڑی کا سفر اختتام پذیر: ملکہ برطانیہ نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا

سرکاری طورپر بتایا گیا ہے کہ شہزادہ فلپ کو حفظ ماتقدم کے طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور غالب امکان ہے کہ وہ آئندہ چند روز تک اسپتال ہی میں زیر علاج رہیں گے جہاں انہیں آرام دیا جائے گا اور ان کی طبیعت کو بھی چیک کیا جائے گا۔

برطانیہ کے 99 سالہ شہزادہ فلپ کو اپنی ذمہ داریوں سے 2017 میں مکمل طورپر سبکدوش کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ عوام کے سامنے کبھی کبھار ہی آئے ہیں۔

کورونا کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے، ملکہ برطانیہ

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران انہوں نے ملکہ برطانیہ کے ہمراہ مغربی لندن میں قیام کیا تھا۔


متعلقہ خبریں