ججز سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں ٹیکنالوجی کے کیسز نہ سنا کریں، فواد چودھری



وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ججز سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں ٹیکنالوجی کے کیسزنہ سنا کریں۔

فاطمہ جناح یونیورسٹی کی تقریب خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرعدالتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتیں تو سوشل میڈیا مزید ترقی کرتا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اب ڈیجیٹل میڈیا بن چکا ہے۔ گوگل، یوٹیوب، ٹویٹر جیسی ایپس ملکوں کی طرح ہیں، ہمارے ان ایپس سے تعلق ہونا چاہیے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ایک عدالتی فیصلے سے سوشل میڈیا کمپنیوں سے تعلقات خراب ہوئے جب کہ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک بین کر دیا۔

مریم نواز نے بیک ڈور رابطے کیے ہیں، فواد چودھری کا دعویٰ

ان کا کہنا تھا کہ کیا کپڑے پہننے ہیں کیا کرنا ہے یہ انفرادی شخصیت پر چھوڑ دیں، مخلتف سوچ نہ ہو تو معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے، انفرادی سوچ کو ختم نہیں کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بےروزگاری تب تک ختم نہیں ہو گی جب تک بیرون ملک سے سرمایہ کاری نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لڑکیوں کو سائنس اورٹیکنالوجی میں آگےآنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ خط، ای میل، ٹیلی گرام، فیکس ختم ہو رہے ہیں اب واٹس ایپ آ گیا، 2024 تک ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار ایپل لانچ کرنے جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں