نسلوں کی بہتری کیلئے طرز زندگی کو بدلنا ضروری ہے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگلی نسلوں کی بہتری کے لیے طرز زندگی کو بدلنا ضروری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ طرز زندگی کو بدلا جائے اور شجرکاری آنے والی نسلوں کے لیے ضرروی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور اور پشاور کو گارڈن سٹی کہا جاتا تھا لیکن آج صورتحال مختلف ہے۔ لاہور میں 50 جگہوں پر میوا کی ٹیکنالوجی کے ذریعے درخت لگائے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں پاکستان کے ہر کونے میں گیا ہوں، یہ پاکستان ہمارے لیے اللہ کی طرف سے تحفہ ہے لیکن ہم اس کی قدر نہ کر سکے۔ میں نے پوری دنیا دیکھی ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حلیم عادل شیخ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ درخت کاٹنے کے باعث آج لاہور میں آلودگی ہے، ہمیں درخت لگانے کا شوق نہیں بلکہ یہ ہماری ضرورت ہے کیونکہ ہم ان 10 ملکوں میں شامل ہیں جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے کو دنیا نے سراہا ہے اور اب ہمیں درخت لگانے کے ساتھ پھر ان کو بچانا بھی ہے۔


متعلقہ خبریں