صورتحال اب عوام بخلاف سلیکٹڈ حکومت ہے، بلاول بھٹو

وزیر اعظم مستعفی ہوں، غلطیوں پر قوم سے معافی مانگیں: بلاول

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس 43 سانگھڑ اور پی ایس 88 ملیر پر پارٹی کے امیدواران کی کامیابی پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سانگھڑ اور ملیر سے پی پی کی کامیابی دراصل عوام کی کامیابی ہے۔

سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سندھ کے ضمنی انتخابات کے نتائج حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ظاہر ہوگیا ہے کہ ملک میں صورتحال اب عوام بخلاف سلیکٹڈ حکومت ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ الیکشن میں بھی شکست سلیکٹڈ وزیراعظم کی منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد عوام کا رخ اب اسلام آباد کی طرف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملیر اور سانگھڑ کے جیالوں نے پارٹی امیدواران کی کامیابی کو یقینی بنایا۔

نظریہ ضرورت کو زندہ کرنا بہت بڑا المیہ ہو گا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے ضمنی انتخاب میں یوسف مرتضیٰ بلوچ اور جام شبیر علی خان کو مبارکباد بھی پیش کی۔


متعلقہ خبریں