حلیم عادل شیخ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنا چاہیے، سعید غنی


کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنا چاہیے۔

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے ڈرامہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی جانب سے پولنگ کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی اور الیکشن کمیشن کو پولیس کو درخواست دینی چاہیے۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مقدمہ درج کرنے کے لیے تھانے میں درخواست دی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کو نکالنے کا اقدام دیر سے اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ایک جتھہ انتخابی حلقے میں گیا اور فائرنگ کی۔ الیکشن کے دوران انتظام کی ذمہ داری حکومت کی نہیں الیکشن کمیشن کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے وزیر نہیں ٹاؤٹ رکھے ہوئے ہیں، مریم اورنگزیب

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ حلیم عادل شیخ نے لوگوں کو ہراساں کیا ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں