سابق اولمپیئن اصلاح الدین کورونا وائرس میں مبتلا

سابق اولمپیئن اصلاح الدین کورونا وائرس میں مبتلا

فوٹو: فائل


سابق اولمپیئن اور ہاکی کی قومی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ 

اصلاح الدین کورونا وائرس کے باعث کراچی کے آغا خان اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔ وہ 130 انٹرنیشنل میچز میں 137 گول اسکور کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح ملزمان نے سابق اولمپئن اصلاح الدین سے گاڑی چھین لی

سابق کوچ کے اہل خانہ نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔  مراد راس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر دیے گئے ایک پیغام میں تحریر کیا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جتنے لوگوں نے مجھ سے ملاقات کی وہ اپنے کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

انہوں نے ٹویٹ کے آخر میں دعائیہ کلمات بھی تحریر کیے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کی حفاظت فرمائیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ بزرگ شہریوں کے لیے کورونا ویکسین رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 65 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری کورونا ویکسین کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اس وقت مزدوروں کو ہماری ضرورت ہے، اصلاح الدین

انہوں نے کہا تھا کہ بزرگ شہری رجسٹریشن کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیں۔ مارچ میں ویکسین کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں