چلنے اور دوڑنے والی کار متعارف

چلنے اور دوڑنے والی کار متعارف

فوٹو: فائل


جنوبی کوریا کی کمپنی ہنڈائی نے چار پہیوں پر دوڑنے اور ٹانگوں کے ساتھ چلنے والی مشین متعارف کرادی ہے۔ 

ہنڈائی کی ٹائیگر نامی مشین اونچے نیچے راستوں پر چلنے کے کام آئے گی اور سائنسی دریافتوں کے دوران مختلف سیاروں پر بھی مدد دے گی۔

auto hyundai

’ٹائیگر‘ کے چاروں پہیے کام کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر یہ روبوٹ کی طرح ٹانگوں پر چل بھی سکتی ہے۔

360  ڈگری کنٹرول کی حامل اس مشین کو دوردراز کے علاقوں میں مال برداری کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے کار اڑانے کی ٹھان لی

’ٹائیگر‘ کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اسے پرواز کرتے ہوئے ڈرون سے بھی اٹھایا اور دشوار گزار علاقے تک پہنچایا جاسکتا ہے۔

ٹائیگر سواری کا پورا نام، ٹرانسفارمنگ، انٹیلی جنٹ گراؤنڈ ایکسکرژن روبوٹ کا نام دیا گیا ہے اور ایکس ون اس کے تجرباتی پہلو کو ظاہر کرتا ہے۔

auto hyundai

اس وقت کار کا بہت چھوٹا ماڈل تجربہ گاہوں میں مختلف آزمائش سے گزررہا ہے۔ ٹیکنالوجی کے مطابق جب اسے ڈرون لے جارہا ہوگا تو ٹائیگر کار اور سواری ، دونوں ایک دوسرے کو چارج کرنے کے سہولت فراہم کریں گے۔

ہیونڈائی نے عین اسی کار کا منصوبہ 2019 میں بھی پیش کیا تھا۔ ہیونڈائی ایلی ویٹ نامی کار اپنے منصوبے کے تحت قدم قدم چل سکتی ہے اور اس میں سواری کو بٹھایا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں