پی ڈی ایم: سرگودھا اور خضدار کے احتجاجی مظاہرے منسوخ


اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سرگودھا اور خضدار میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ڈی ایم خفیہ رائے شماری کو تسلیم نہیں کرتی، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کے بعد کیا گیا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ کے پیش نظر احتجاجی مظاہرے منسوخ کردیے جائیں۔

’پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن لڑنے کے فیصلے سے حکومت بوکھلا گئی ہے‘

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 23 فروری کو سرگودھا اور 27 فروری کو خضدار میں احتجاجی مظاہرے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو منسوخ کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت کے دوران پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر زور دیا کہ تمام جماعتیں سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں۔

پی ڈی ایم والے خسارے میں رہیں گے، شیخ رشید

ذرائع کے مطابق امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت سینیٹ انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں