اے ٹی ایم روم میں سلنڈر رکھنے والا گرفتار

فوٹو: فائل


سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے اے ٹی ایم روم میں گیس سلنڈر رکھ کر فرار ہونے والا 50 سالہ شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: یتیم بچوں کیلیے سعودی عرب کے اسکول میں داخلے شروع

ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ شہری نے بینک کے اے ٹی ایم روم میں داخل ہو کر گیس سلنڈر اندر رکھا اور پھر اس کا وال کھول کر فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو فوٹیج میں ملزم گیس سلنڈر لاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا گیا، فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی گئی جو سعودی شہری ہے اور جس کی عمر 50 برس کے قریب ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام کے مطابق ٹیم نے بروقت پہنچ کر گیس سلنڈر کے وال کو بند کیا اور اسے وہاں سے ہٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کا سعودی عرب کو 100 کروڑ کا انکار

ویڈیو فوٹیج کی مدد سے مذکورہ شخص کی شناخت  کی گئی، اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا  اور گرفتار کر کے متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

ملزم کے بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اس کا سابقہ ریکارڈ دیکھا جا سکے۔


متعلقہ خبریں