سمندری وسائل کے ذریعے ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتے ہیں، صدر مملکت



صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سمندری وسائل سے استفادہ کرکے ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدرمملکت عارف علوی کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

کراچی میں میری ٹائم کانفرنس 2021 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا کے نظام کو پر امن بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ پاک بحریہ خطے میں امن کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے  کورونا وائرس کو انسانیت کے لئے بہت بڑا چیلنج قرار دے دیا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد خان نیازی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کہ پاکستان اپنے محل وقوع کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کے ساحلی علاقے قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں۔

انہوں نے میری ٹائم کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ انڈس ڈیلٹا ریجن میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر ہیں، سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا کہ کورونا صورت حال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم پاک بحریہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بھی اپنا کام جاری رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کی مدد سے  پاک بحریہ نے اہم اقدامات کیے۔


متعلقہ خبریں