چین میں بی بی سی ورلڈ نیوز کی نشریات روک دی گئیں


چین میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ورلڈ نیوز کی نشریات روک دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے برطانیہ کی جانب سے چینی سرکاری ٹی وی کا لائسنس منسوخ کرنے کے ایک ہفتے بعد بی بی سی ورلڈ نیوز کی نشریات پر پابندی عائد کی ہے۔

چین کے نئے سال کے موقع پر جاری بیان میں انتظامیہ نے کہا کہ ایک تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ چین سے متعلق بی بی سی ورلڈ نیوز کی رپورٹس قواعد کیسنگین خلاف ورزی‘ کے زمرے میں آتی ہیں، جس میں چین کے قومی مفاد اور قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے سے متعلق خبریں بھی شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ وجوہات کی بنا پر بی بی سی ورلڈ نیوز چین میں غیر ملکی نشریاتی اداروں کے لیے بنائی گئی شرائط پر پورا نہیں اترتا اور اگلے سال نشریات جاری رکھنے کے لیے دی گئی درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب بی بی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”ہم مایوس ہیں کہ چینی حکام نے یہ راستہ اختیار کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بی بی سی دنیا کا سب سے با اعتبار بین الاقوامی نشریاتی ادارہ ہے اوربغیر کسی خوف یا لالچ کے دنیا بھر سے منصفانہ، غیر جانبدار کہانیاں رپورٹ کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں