وزیراعظم نے نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی کے نالہ لئی توسیع منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کے تحت نالہ لئی کے دونوں اطراف ایکسپریس وے تعمیر کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: نالہ لئی توسیع منصوبہ: وزیراعظم کی تجاویز منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کو نالہ لئی کی توسیع، دونوں اطراف ایکسپریس وے، رنگ روڈ اور صنعتی زون منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لئی ایکپریس وے منصوبہ شہری آبادی سے متعلقہ مسائل کو حل اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریگا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کہ نالہ لئی منصوبے کا تخمینہ 75 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ نالہ لئی منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ منصوبے روالپنڈی شہر کی ٹرانسفارمیشن میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے اور اس میں پیش رفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے سے مستقبل میں نالہ لئی میں سیلابی صورتحال کی روک تھام میں مددملے گی۔ منصوبے سے سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔


متعلقہ خبریں