ٹام اینڈ جیری 81 برس کے ہوگئے

فوٹو: فائل


بچوں کے پسندیدہ کارٹون کردار ٹام اینڈ جیری 81 برس کے ہوگئے ہیں۔

طنز ومزاح ہو یا سرد جنگ کے دوران پروپگینڈا وار، گزشتہ آٹھ دہائیوں سے ٹام اینڈ جیری بچوں کے ساتھ  ساتھ بڑوں کو بھی محظوظ کرتے آئے ہیں۔ اس کا پہلا کارٹون دس فروری 1940 میں ریلیز ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ’’الہ دین‘‘ کا 4 روز میں ریکارڈ بزنس

ٹام اینڈ جیری کے تخلیق کاروں کو مایوسی کے سور میں یہ کارٹون بنانے کا خیال آیا۔ بِل حانا اور جو باربرا جو کہ ایم جی ایم کے اینیمیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ تھے دراصل ’پورکی پِگ‘ اور ’مِکی ماؤس‘ جیسے کارٹون بنانے والے سٹوڈیو کی طرح کامیابی حاصل کرنے کے لیے تگ و دو میں مصروف تھے۔

30 سال سے کم عمر کے اینیمٹرز بل اور جو ایک جیسے کرداروں کی باعث اکتاہٹ کا شکار تھے اور کچھ نیا تخلیق کرنا چاہتے تھے۔ دونوں نے مل کر نئے کرداروں کے بارے میں سوچنا شروع کیا۔

تخلیق کار باربرا نے کارٹون کی کامیابی کے بعد ایک مرتبہ بتایا کہ انہیں بلی اور چوہے کے جھگڑے اور ایک دوسرے کا تعاقب کرتے کارٹون کا سادہ سا تصور پسند آیا تھا حالانکہ اس سے پہلے بھی ایسا متعدد بار ہو چکا تھا۔

ان کا پہلا کارٹون ’پُس گیٹس دی بوٹس‘ 1940 میں ریلیز ہوا اور بہت کامیاب رہا۔ تاہم اینیمیٹرز کو اس کامیابی کا کریڈِٹ نہیں دیا گیا۔

ابتدا میں ان کا ارادہ اس پراجیکٹ کو طویل عرصہ تک چلانے کا نہیں تھا تاہم ان کے ذہن اس وقت تبدیل ہوئے جب ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایک بااثر صنعتکار کی طرف سے انہیں ایک خط موصول ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کیلئے ستارہ امتیاز کا اعلان

خط میں پوچھا گیا تھا کہ وہ ’چوہے بلی کے اس بہترین کارٹون کا اگلا حصہ کب دیکھ سکیں گی‘۔ ’جاسپر اور جِنکس‘ کے نام سے شروع ہونے والا یہ کارٹون بعد ازاں ’ٹام اینڈ جیری‘ بن گیا۔


متعلقہ خبریں