لیبارٹری میں تیار بالکل گوشت جیسا کباب

لیبارٹری میں تیار بالکل گوشت جیسا کباب

دنیا کے پہلے لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت کے کباب کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گائے کے خلیوں کے ساتھ تیار کردہ دنیا کے پہلے تھری ڈی گوشت کو کباب بنا کر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔ جس کا ذائقہ بالکل اصلی گوشت جیسا ہی ہے جو آپ کسی قصاب سے خرید کر کھاتے ہیں۔

اسرائیلی کمپنی نے گائے کے خلیوں سے اس گوشت کو تیار کیا ہے جس میں کسی بھی جانوری کو ذبح نہیں کیا جاتا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس دو جانوروں کے خلیوں کو لیب میں ملا کر اسٹیک کو تیار کیا گیا ہے۔ جو جانوروں کے لیے تکلیف دہ عمل نہیں ہے۔ یہ مصنوعی لیکن اصلی گوشت ہے جو خاص کر ان لوگوں کے لیے ہے جو جانوروں کو ذبح ہوتے نہیں دیکھ سکتے اور ان کا گوشت کھانے سے اجتناب کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے تیز رفتار کار

تیار کردہ تھری ڈی کباب وسائل کی کمی کے باعث مہنگا ہے تاہم آہستہ آہستہ اس کی قیمت میں کمی کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خلائی مخلوق زمین پر پہنچ چکی ہے، ماہر فلکیات کا دعویٰ

واضح رہے کہ اس سے قبل سنگاپور میں لیبارٹری میں تیار کردہ مرغی کا گوشت فروخت لیے پیش کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں