ویڈیو اسکینڈل: پی ٹی آئی سینیٹر، ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنیکا اعلان

ویڈیو اسکینڈل: پی ٹی آئی سینیٹر، ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنیکا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فدا محمد خان نے عبیداللہ مایار کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سینیٹ الیکشن: ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت، ویڈیو منظر عام پر آگئی

ہم نیوز کے مطابق 2018 میں ہونے والے سینیٹ الیکشن سے قبل کی لیک ویڈیو سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کے سینیٹر نے یہ اعلان کیا ہے۔

سینیٹر فدا محمد خان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی عبید اللہ مایار نے بے بنیاد الزامات لگائے تھے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فدا محمد خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کے لیے شرمناک ہے۔ انہوں ںے کہا کہ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں واضح طور پر عبید اللہ مایار کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر فدا محمد خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں شفافیت عمران خان کا وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کے بعد اپنے 20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالا تھا۔

ویڈیو اسکینڈل: خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان خان مستعفیٰ

2018 کے سینیٹ الیکشن سے قبل کی ایک مبینہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی اور قومی وطن پارٹی کے اراکین اسمبلی نوٹوں کے بنڈل گن کر بیگوں میں رکھ رہے ہیں۔

لیک ویڈیو میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ ایک نا معلوم شخص اراکین اسمبلی سے باقاعدہ بات چیت کررہا ہے۔

مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان خان سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو اس سلسلے میں باقاعدہ انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

سینیٹ الیکشن: بلاول بھٹو نے صدارتی آرڈی ننس چیلنج کرنیکا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے بعد صوبہ کے پی کے وزیر قانون سلطان خان نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں