لاہور کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ


محکمہ صحت پنجاب نے کورونا وائرس کے پیش نظر لاہور کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کر دیا۔

اس ضمن میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بیدیاں روڈ، ڈیفنس فیز 3 اور فیز 5 کی گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فیصل ٹاوَن، علامہ اقبال ٹان اور مناواں میں بھی گلیاں سیل ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ بالا علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، نجی اور سرکار ی دفاتر بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 40 اموات اور ایک ہزار 8 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 66 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 519 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 12 ہزار 943 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 31 ہزار 510 ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 919 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 132، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 964، اسلام آباد میں 480، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 273 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ویکسین وی آئی پی کو کیوں لگائی؟ اسد عمر

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 80، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 625، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 434، پنجاب میں ایک لاکھ 61 ہزار 347، بلوچستان میں 18 ہزار 877، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 238 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 918 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں