کورونا: دنیا کی 60 فیصد آبادی قوت مدافعت حاصل کر لیگی، روس

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ موسم گرما تک دنیا کی 60 فیصد آبادی کو کورونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت حاصل ہو جائے گی۔

کورونا: امریکی رکن کانگریس رون رائٹ کا انتقال ہو گیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے انتہائی پر اعتماد لہجے میں کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت حاصل کرنے سے دنیا ایک مرتبہ پھر پہلے جیسی نارمل ہو جائے گی۔

روسی صدر کے ترجمان پیسکوف نے کہا کہ پوری دنیا کی آبادی کو اب کورونا کے خلاف قوت مدافعت پر انحصار کرنا ہوگا۔ انہوں ںے کہا کہ سال رواں میں گرمیوں تک درکار قوت مدافعت حاصل ہو جائے گی۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس نے گزشتہ ایک سال کے دوران دنیا کے سارے نظام کو الٹ پلٹ کردیا ہے۔

چین کا پاک فوج کو انسداد کورونا ویکسین کا عطیہ

کورونا سے بچاؤ کی ویکسین بھی تیار کی جا چکی ہے لیکن تاحال دنیا اس سے محفوظ نہں ہو سکی ہے اور عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کی چار نئی اقسام نے سائنسدانوں کو مزید سوچ بچار پر مجبور کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں