کورونا وائرس: دنیا بھر میں 23 لاکھ 52 ہزار سے زائد اموات


دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 74 لاکھ 69 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 23 لاکھ 52 ہزار 883 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 94 لاکھ 992 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 55 لاکھ 68 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 79 ہزار 772 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 77 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 280 اور ایک کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے خاتمے میں مزید سات سال لگیں گے، رپورٹ

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 588 اور 96 لاکھ 2 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 40 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 78 ہزار 134 ہے۔

برطانیہ میں 39 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 13 ہزار 850 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 33 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 80 ہزار 147 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: 92 سالہ بزرگ انتقال کے 18 روز بعد زندہ برآمد

اسپین میں 30 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 63 ہزار 61 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 26 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 92 ہزار 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں