قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس: اراکین آپس میں دست و گریباں


اسلام آباد:  جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان مچھلی منڈی بنا رہا، اراکین کی جانب سے سیٹیاں اور ڈیسک بجانا تو چھوٹی بات تھی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریبان بھی ہوگئے.

اجلاس کے دوران  پاکستان پیپلز پارٹی کے نوید قمر اور تحریک انصاف کے عطااللہ کے درمیان ہاتھا پائی  ہوئی اورارکان نےایک دوسرے کوگالیاں دیں، ہنگامہ آرائی روکنے کےلیے اسپیکر کو سارجنٹ ایٹ آرمز بلانے پڑ گئے۔

دوسری جانب ن لیگی ارکان ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوئے تو وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری ویڈیو بناتے رہے۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ کی  تو ہلڑا بازی میں حکومتی ارکان نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی، اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈز اٹھاکر اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا، تو اسپیکر کو سیکورٹی طلب کرنی پڑی۔

اجلاس کے دوران کوئی  ڈسک تو کوئی سیٹی بجاتا رہا،ڈپٹی اسپیکر بھی ارکان کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے، شور کی وجہ سے شاہ محمودقریشی نے دھواں دھار خطاب کے دوران کانوں پر ہیڈفونز لگائے رکھا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا قوم دیکھ رہی ہے، احتجاج کرنیوالوں نے گرگٹ کی طرح رنگ بدلا۔ اپوزیشن شوآف ہینڈ ترمیم نہیں چاہتی۔  اپوزیشن والےخریدوفروخت کےعادی ہیں۔ اوپن بیلٹ سے ان کی اصلیت  سامنے آئے گی۔ اپوزیشن والوں میں سننے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔ بہت ہوگیا اب یہ رویہ  مزید  نہیں برداشت ہوگا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کا آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش

وفاقی وزیر فواد چودھری  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، کسی کی ڈوریں لندن میں اور کسی کی کراچی میں ہیں۔ الیکشن اصلاحات کی طرف اپوزیشن نہیں جانا چاہتی۔ زرداری اورنوازشریف نےووٹ خریدنے میں ماسٹرکیا ہوا ہے۔ یہ بے نظیر بھٹو کے تحریری وعدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کو عمران خان این آر او نہیں دیں گے۔ استعفوں پر اپوزیشن کے بیانات ریکارڈ پر  ہیں۔ استعفوں پر یہ وزیراعظم کو ڈیڈلائن دیتے رہے ہیں۔ تاریخ پر تاریخ دینے والے دیکھ  لیں،عمران خان آج بھی وزیراعظم ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومتی اراکین نے احتجاج پر نوید قمر کو گالیاں دیں۔ حکومتی اراکین ہمیں بے نقاب نہیں کررہے، یہ خود کو ایکسپوز کررہے ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی  نے کہا ہ مجھے رینٹل کہنے والوں کے خود کے دور میں بجلی کی قیمتوں کا اضافہ ہوا ہے۔ ایوان ایسے نہیں چلتے،نا تجربہ کاری کی وجہ سے ماحول خراب کیا گیا۔ جب ہم اسلام آباد آئیں گے تو آپ کو پناہ نہیں ملے گی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن کے دور میں خرید و فروخت کی بولیاں لگیں۔ اپوزیشن خود قوم کو گمراہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں دونوں جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات لگاتی تھیں۔ اپوزیشن اراکین کا شور  حقا ئق پر  پردہ نہیں ڈال سکتا۔ اسد عمر نے کہا کہ سرکاری زمینوں  پر قبضے  کروائے جارہے ہیں۔ کوئی ٹرک مافیا،کوئی زمین پر قبضہ مافیا ،کوئی کچھ توکوئی مختلف جرائم میں ملوث  ہیں۔


متعلقہ خبریں