خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے ڈرامہ ارتغرل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ گلسم علی کے نام محبت بھرا پیغام تحریر کیا ہے۔
خوبصورت مسکراہٹ سے مداحوں کا من موہ لینے والی عائزہ خان نے ترکی کے عالمی شہرت یافتہ ڈرامے ’ارتغرل غازی‘ میں اداکاری کنے والی گلسم علی کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
View this post on Instagram
عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر گلسم علی کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کی اور ساتھ میں تحریر کیا کہ میری پیاری سہیلی، میں تمہیں مِس کروں گی۔
جواباً گلسم نے بھی لکھا کہ ’میری پیاری بہن میں بھی آپ کو مِس کروں گی مگر مجھے معلوم ہے کہ ہم جلد ہی دوبارہ ملیں گے۔