بالی وڈ اداکاروں کا کترینہ کیف کو کھلا چیلنج

بالی وڈ اداکاروں کا کترینہ کیف کو کھلا چیلنج

فوٹو: فائل


بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکاروں ایشان کھتر اور سدہانت نے اداکارہ کترینہ کیف کو کھلا چیلنج دے دیا ہے۔

اداکار سدہانت اور ایشان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کو اپنے ساتھ ایکسر سائز کا چیلنج دیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایشانت کھتر اور سدہانت کو ایکسرسائز کرتے دکھایا گیا ہے۔

دونوں اداکاروں کو پرفضا مقام پر مختلف انداز اپنائے، مشکل ایکسرسائز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کی کیپشن میں سدہانت چترویدی نے کرینہ کیف کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ آئیں اور ہمارے ساتھ ایکسرسائز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف نے اپنا جادو سب کو دِکھا دیا

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے پوسٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ نئی چیز اور ذہانت ہے۔ آپ لوگوں نے آج مجھ سے زیادہ شوٹنگ کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ تینوں اداکار اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی پوسٹس پر کمنٹس کرتے رہتے ہیں اور بالی وڈ فلم ’فون بھوت‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے


متعلقہ خبریں