ہیومن رائٹس واچ کا بھارت سے مظالم بند کرنے کا مطالبہ

فوٹو: فائل


نیویارک: ہیومن رائٹس واچ نے بھی بھارت سے مظالم بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے ٹوئٹ میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ بھارت سیاسی عزائم کے لیے کارکنوں کو جیل میں رکھنا بند کرے اور ان لوگوں کو فوری رہا کیا جائے جن پر جھوٹے مقدمے عائد کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

ہیومن راٹس کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں استحصال جاری ہے اور ایک سال بعد بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیاں برقرار ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کو آزادی، تعلیم اور صحت جیسی سہولتوں سے محروم رکھا ہوا ہے۔ انتظامیہ نے 5 اگست کو احتجاج روکنے کے لیے پابندیاں سخت کیں جبکہ عالمی وبا میں بھی کشمیریوں کو صحت کی بہتر سہولت اور انٹرنیٹ تک رسائی نہیں دی گئی۔


متعلقہ خبریں