طیب ایردوان نے نئے آئین کا عندیہ دے دیا

فوٹو: فائل


ترکی کے صدر رجب  طیب ایردوان نے نئے آئین کا عندیہ دے دیا ہے۔ 

ترک صدر طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مستقبل میں نئے آئین پر کام کرسکتے ہیں۔ ملک میں نئے آئین پر بحث کرنے کا وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی: اعلیٰ فوجی افسران سمیت 238 افراد کی گرفتاری کا حکم

ترک صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ اتحادیوں میں اتفاق رائے ہوا تو مستقبل میں نئے آئین پر کام کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے مسائل کی وجہ یہ ہے کہ ہمیشہ آئین کو قابضوں نے مرتب کیا۔ ترکی میں اگلے صدارتی و پارلیمانی انتخابات 2023 میں ہوں گے۔

سنہ 2003-2002 میں اے کے پی نے پارلیمانی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی اور اردوغان کو وزیر اعظم بنایا گيا۔

66 سالہ طیب ایردوان اے کے پارٹی کے قیام کے ایک سال بعد 2002 میں اقتدار میں آئے۔ وہ 11 سال تک ترکی کے وزیر ا‏‏عظم رہے اور پھر 2014 میں ملک کے پہلے براہ راست صدر منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان،ترکی اور آذربائیجان: مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر غور

 15 جولائی 2016 میں ترکی کے کچھ فوجی افسران نے صدر رجب طیب ایردوان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں 250 مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں