کورونا وائرس: ٹیسٹ کا نتیجہ صرف 10 منٹ میں

کورونا وائرس: ٹیسٹ کا نتیجہ صرف 10 منٹ میں

فائل فوٹو


کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ ایپ کے ذریعے صرف 10 منٹ میں حاصل کیا جا سکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے ماہرین ایک ایسی ایپ تیار کرنے میں مصروف ہیں جو بہت جلد کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ دے گی۔

یہ نئی ایپ انسانی تھوک کی مدد سے صرف 10 منٹ میں کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ چلائے گی۔

موبائل فون ایک چھوٹی خوردبین سے منسلک ہو گا جس کی مدد سے تھوک کے تجزیے سے کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ چلایا جائے گا۔

ماہرین کی جانب سے تیار ہونے والی اس ایپ کا مقصد کورونا ٹیسٹ کا جلد اور درست نتیجہ حاصل کرنا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 35 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 22 لاکھ 37 ہزار 746 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 51 لاکھ 28 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 61 لاکھ 54 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں 10 کروڑ 35 لاکھ سے زائد افراد متاثر

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 52 ہزار 279 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 67 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں