کورونا نزلہ زکام پر بھی بھاری


عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ نزلہ و زکام کی بیماری ایک سو تیس سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ بیماری میں 95 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں نزلے کی بیماری میں کمی ہوئی ہے۔

رواں سال جنوری میں ایک لاکھ افراد میں صرف ایک فرد کو مرض لاحق ہوا،، یہ ایک سو تیس سال میں نزلہ کی کم ترین سطح ہے۔

کورونا ویکسین ہر سال لگوانے کی ضرورت پڑے گی ؟

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ نزلے کی وجہ بننے والے وائرس تقریبا ختم ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آخری دفعہ 1889 میں نزلہ و زکام کے کیسز کی اتنی کم شرح ریکارڈ کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہو سکتا ہے کہ کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے اقدامات کے باعث نزلہ و زکام کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہو۔


متعلقہ خبریں