14ویں کے چاند نےٹرانس جینڈر پاپ سنگرسوفی کی جان لے لی

فائل فوٹو


مشہور ٹرانس جینڈر پاپ سنگر سوفی اونچائی سے گر کر ہلاک ہو گئی ہیں ان کی عمر34 سال تھی۔ ان کا انتقال یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ہوا۔

سوفی کے مینجز کے مطابق ان کی موت سنیچر کی صبح چار بجے ہوئی۔

سوفی کی ایلبم ’ٹرانس گریسِو‘ کی جانب سے جاری بیان میں موت کے متعلق تھوڑی سی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق ’اپنی روحانیت کے عین مطابق سوفی نے بلندی پہ جا کے چودھویں کے چاند کا نظارہ کرنا چاہا، لیکن وہاں سے پھسل کر گر گئیں‘۔

مزید کہا گیا ہے کہ سوفی کے خاندان والے مداحوں کی محبت اور ہمدردی کے شکرگزار ہیں اور ان کی درخواست ہے کہ اس مشکل وقت میں انہیں اکیلا چھور دیا جائے۔

اسکاٹ لینڈ میں پیدا ہونے والی سوفی نے میوزک انڈسٹری کے بڑے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا جن میں میڈونا اور چارلی ایکس سی ایکس بھی شامل ہیں۔

میڈونا نے سوفی کے ساتھ مل کر 2015 میں اپنا گانا ’آئی ایم میڈونا! پروڈیوس کیا تھا۔ اس کے علاوہ انھوں نے چارلی ایکس سی ایکس کے اشتراک میں بھی کام کیا۔

سوفی خود ٹرانس جینڈر تھیں اور انھوں نے اپنے فن کے ذریعے ٹرانس جینڈر برادری کے حقوق کو فروغ دینے کا بہت کام کیا۔


متعلقہ خبریں