پاکستان کو مستقبل میں پانی کے مسائل درپیش ہونگے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ مستقبل میں پاکستان کو پانی کےمسائل درپیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمز بننے سے بجلی اور پانی کے مسائل میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو الیکٹرک سٹی ماحول دوست ہے۔

پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہوچکی، اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ملک میں الیکشن کی منصوبہ بندی ہوئی لیکن ڈیمز بنانے کی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ لانگ ٹرم پلاننگ کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج چین دنیا کی سب سے تیز بڑھتی ہوئی طاقت بن رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کوئی بھی ملک لانگ ٹرم پلانگ سے ہی ترقی کرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سردیوں اور گرمیوں میں استعمال ہونے والی بجلی میں فرق ہے۔ انہوں ںے کہا کہ سابقہ ادوار میں بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے بھی ایسے کیے گئے کہ بجلی استعمال ہو یا نہ ہو مگر ادائیگی کرنا تھی۔

وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد پر جے یو آئی ف کو بھی تحفظات

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ 50سال بعد پاکستان میں دو بڑے ڈیمز بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  بار بار سنتا پڑتا ہےکہ ہم نے قرضے بڑھا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرگزشتہ دس سال کے قرضوں کا بوجھ ہے جس کا سود دینا پڑتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ جب اقتدارسنبھالا توملک پر25 ہزارارب کا قرضہ تھا۔ انہوں ںے کہا کہ ہمارے دور میں قرضوں میں گیارہ ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ سابق دورکے قرضوں پرسود کی مد میں چھ ہزار ارب روپے ادا کیے جب کہ ڈالرز کی قدر بڑھنے سے قرضوں میں مزید تین ہزار ارب کا اضافی بوجھ پڑا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے دوسروں کی جنگ میں شرکت کر کےغلطی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ دو ہزار ارب روپے میں سے 800 ارب روپے ٹیکس کلیکشن میں چلے گئے اور باقی پیسوں سے ہم نے کورونا کے دوران احساس پروگرام شروع کیا۔ انہوں نے آئندہ کے عزائم سے متعلق کہا کہ ہم نے ایک خوددار قوم بننا ہے جو اپنے پیروں پر کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خود دار پاکستان کی طرف جانا ہے۔

وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد پر جے یو آئی ف کو بھی تحفظات

وزیراعظم نے کہا کہ وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو بڑی سوچ رکھتی ہیں۔ انہوں ںے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے غلط فیصلہ کرکے کسی اور کی جنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ پریشر میں آکر کسی کی جنگ میں شرکت کریں گے تو نقصان ہی ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کو مضبوط کرنا ہے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پوٹینشل پاکستان میں ہے شاید ہی دنیا میں کوئی ایسا ملک ہو جہاں اتنی صلاحیت ہو۔

فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والےخود پھنس چکے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے پی ٹی وی کو پورے بھارت میں دیکھا جاتا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ وہ لوگ آگے بڑھتے ہیں جو اپنا راستہ خود بناتے ہیں۔


متعلقہ خبریں