انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا

ڈالر کی قیمت

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔  انٹربینک میں ڈالر 160.75 سے بڑھ کر160.80 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ہے۔

پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھر رہی، وزیراعظم

پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 45,868.04 کی سطح پر ہوا ہے اور ابتدائی گھنٹوں کے دوران اس میں تیزی کا رجحان رہا۔

بعد ازاں 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 219 پوائنٹس اضافےسے 46،087 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سو روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 85 روپے اضافے سے 97 ہزار 265 روپے ہے۔


متعلقہ خبریں