ابتدائی طور پر کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں حاصل کی جائیں گی، ڈاکٹر فیصل

پاکستان: کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کامیاب، پاک ویک کا نام دیدیا گیا

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں حاصل کی جائیں گی۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ڈریپ نے دو کورونا ویکسینز کی منظوی دے دی ہے ۔ سائنوفارم اور کنسائنونامی کمپنیوں سےویکسین کی فراہمی پر بات جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے زیادہ آبادی والے ملک کی تمام آبادی کیلئے ویکسین کی فراہمی آسان نہیں۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں مہیا کرنے کے قابل ہوں گے۔

وزیراعظم کی کورونا ویکسینز کے حصول کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات

انہوں نے کہا حکومت کی تمام مشینری کورونا ویکسین کی جلد سے جلد فراہمی کیلئے فعال ہے ۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کی خریداری کے ساتھ اس کی نقل وحرکت اور ذخیرہ کرنے کے انتظامات بھی ضروری ہیں۔


متعلقہ خبریں