سعودی عرب میں برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

سعودی عرب میں برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی عرب کے عسیر ریجن میں برف باری کے باعث پہاڑی اور صحرائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں بارشوں اور برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

سعودی عرب کےعلاقے عسیر میں نصف صدی کے بعد برف باری ہوئی ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ 

سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں نے برف باری کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے میدانی علاقوں کا رخ کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عسیر ریجن میں بللسمر کے علاقے میں پچاس برس بعد شدید برفباری ہوئی ہے۔

مملکت کا یہ علاقہ جنوب مغرب میں واقع ہے۔ برفباری پر مقامی شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں نے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ: شدید گرمی میں برف باری سے دنیا حیران

برفباری سے کھیتوں اور زرعی فارموں کے مناظر دلکش ہوگئے۔ بللسمر کے باسیوں نے برفبای کے مناظر کی تصاویر اورویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔


متعلقہ خبریں