وزیر اعظم عمران خان سے ڈرامہ ارتغرل کی بانی ٹیم کی ملاقات 

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے معروف ترک ڈارمہ سیریل ارتغرل کی بانی ٹیم سے ملاقات کی ہے۔ 

ترک ڈرامےارتغرل غازی کی بانی ٹیم کے وفد نے کمال تیکدین کی سربراہی میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترک اور پاکستان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔

ملاقات کے دوران تحریک خلافت کے برصغیر سے تعلق رکھنےوالے مشہور کردار ترک لالہ پر مجوزہ ٹیلی ویژن سیریز پر گفتگو بھی کی گئی۔

شہریار آفریدی نے اجلاس کو ترک لالہ کے تحریک خلافت کیلئےاہم کردار اور ترکی میں ان کی اہمیت پر آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو مقامی ثقافت کے فروغ کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مغرب سے مرعوب نوجوان نسل کو اپنی اصل تقافت سے آگاہی دی جا سکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ’ ارتغرل‘ کیا پشاور زلمی کے نئے برینڈ ایمبیسیڈر ہوں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے 80 کی دہائی تک پوری دنیا میں اپنی پہچان آپ تھے، برصغیرمیں مسلمانوں کےسنہری دور کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

کمال تیکدین نے وزیراعظم عمران خان کا پاکستان میں ترک ڈراموں کونشر کرنےکا اقدام قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ عمران خان اور ترک صدرایردوان کا ویژن ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے تاریخ اور اپنی ثقافت سے آگاہی ہونا ضروری ہے،ہر سال30 جون کو ترکی میں ترک لالہ کے احترام میں ان کا قومی دن منایا جاتا ہے۔

کمال تیکدین کا کہنا تھا کہ ترک لالہ پر بننےوالی ٹیلی ویژن سیریز نہ صرف تحریک خلافت کے بارے نوجوانوں کو آگاہی دے گی بلکہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات میں نئے باب کا اضافہ کرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ ترکی کی ٹیم پاکستان حکومت کے اس منصوبے میں تعاون سے انتہائی خوش ہے، یہ منصوبہ دو طرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔


متعلقہ خبریں