اسکردو: کہتے ہیں اگر انسان ہمت کرے تو کچھ ناممکن نہیں ہوتا کیونکہ ہمت ہی انسان کی اصل طاقت ہے۔
ایسی ہی داستان ہے اسکردو کے نوجوان عباس آنند کی جو دیکھنے کی صلاحیت سے تو محروم ہے لیکن اپنی آواز کے جادو سے سارے جہاں کو اپنا
گرویدہ بنا سکتا ہے۔
جی ہاں عباس آنند دلوں کو چھو جانے والی آواز کا مالک ہے اور گلوکاری کی تربیت حاصل کیے بغیر بھی خوب گاتا ہے۔
عباس پیدائشی طور پر نابینا ہے لیکن قدرت نے سریلی آواز سمیت اسے بہت سی صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے۔
عباس جب اپنی سریلی آواز میں سر بکھیرتا ہے تو ہر ایک کی توجہ اس پر مرکوز ہو جاتی ہے اور یہی نہیں عباس مختلف شخصیات کی پیروڈی بھی خوب کرتا ہے۔
نابینا گلوکار پشتو، پنجابی، شینا اور دیگر زبانوں میں گانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔