ہونڈا نے گاڑیوں کیلئے کورونا وائرس مارنے والا ماسک تیار کرلیا

ہونڈا نے گاڑیوں کیلئے کورونا وائرس مارنے والا ماسک تیار کرلیا

چاپانی کار ساز کمپنی ہونڈا نے گاڑیوں کے اندر موجود وائرس اور بیکٹیریاں سے تحفظ کے لئے نئی ڈیوائس متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ نئی ڈیوائس کورونا وائرس مارنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

ہونڈا  کے مطابق کوروماکو (Kurumaku) نامی ڈیوائس کیبن میں ایئر فلٹر کے اوپر نصب کیا جاتا ہے جو ایک فیس ماسک کی طرح کام کرکے وائرسز کو پھیلنے سے روکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق کوروماکو گاڑی کے اندر گردش کرنے والے 99 اعشاریہ 8 فیصد وائرل ذرات کا خاتمہ کرسکتا ہے، ڈیوائس کی صفائی ہر 24 گھنٹے بعد کرنا ہوگی جبکہ اسے ہر سال بدلنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ہنڈا موٹرسائیکل کی قیمت بڑھ گئی

ڈیوائس کے حوالے سے ہنڈا کی جانب سے براہ راست کوڈ-19 سے تحفظ سے متعلق  ذکر نہیں ہے البتہ یہ ظاہر ہے کہ اس ڈیوائس کو عالمی وبا کورونا وائرس کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

ہونڈا نے وضاحت کی ہے یہ ڈیوائس وائرس کے بوندوں کو اپنی خاص سطح سے پکڑتی ہے، ان کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے اور انہیں نقصان پہنچا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں