واٹس ایپ پر ایک دن میں کالز کا ریکارڈ قائم

فائل فوٹو


نئے سال 2021 کے موقع پر واٹس ایپ میں ایک دن میں  ایک ارب 40 کروڑ سے زائد کالز کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا کی وبا کے دوران کروڑوں افراد نے اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے واٹس ایپ کا سہارا لیا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں وائس اور ویڈیو کالز کی شرح میں 2019 کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا اور ایپ کی 11 سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ کالز ایک دن میں کی گئیں۔

اسی طرح فیس بک اور انسٹاگرام پر ساڑھے 5 کروڑ سے زیادہ لائیو ویڈیوز کو نشر کیا گیا۔ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہے۔

31 دسمبر 2019 کو واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں 100 ارب سے پیغامات بھیجے جائیں گئے تھے، تاہم اس سال میسجز کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے اپنی ٹک ٹاک ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

2018 میں فیس بک ڈویلپر کانفرنس میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ صارفین اس اپلیکشن پر 65 ارب پیغامات بھیجتے ہیں جبکہ 2 ارب منٹ کی وائس اور ویڈیو کالز کرتے ہیں۔

واٹس ایپ کو 2014 میں فیس بک نے خریدا تھا اور امکان ہے کہ 2021 سے اس اپلیکشن میں صارفین کو اشتہارات دکھانے کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔


متعلقہ خبریں