دوسراٹیسٹ: قومی ٹیم 297 رنز پر آؤٹ

دوسراٹیسٹ: نیوزی لینڈ کاپہلےبالنگ کا فیصلہ

فائل فوٹو


نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم297 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا۔ بارش کے باعث پہلے دن کا کھیل کچھ دیر کیلئے روکنا بھی پڑا۔

پاکستان کی اوپننگ جوڑی ایک بار پھر اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوگئی ہے۔عابد علی 25 اور شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔

حارث سہیل ایک اورفواد عالم بھی2 رنز ہی بنا سکے۔ محمد رضوان61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی نے 93رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ،فہیم اشرف48، ظفر گوہر34، شاہین آفریدی 4 اور نسیم شاہ نے 12رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کےکائل جیمی سن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹیم ساؤتھی اورٹرینٹ بولٹ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان پہلا ٹیسٹ ہار گیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنزسے ہرایا۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں431 رنز بنائے تھے اور پاکستان نے299 رنز بنائے۔ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں پر180 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلیئر کی۔

میزبان ٹیم نے جیت کیلئے373 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پانچویں روز پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر71 رنز سے آگے اسکور بڑھایا۔

قومی بلے باز فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کیرئیر کی سنچری بنائی۔

دوسری اننگز میں فوادعالم 102 رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان محمدرضوان 60، اظہرعلی 38، فہیم اشرف 19 رنزپرآؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کو2ٹیسٹ میچزکی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں