پنجاب میں 25 سے زائد سروسز کو ٹیکس چھوٹ دی گئی، صوبائی وزیر خزانہ

پنجاب میں 25 سے زائد سروسز کو ٹیکس چھوٹ دی گئی، صوبائی وزیر خزانہ

لاہور: وزیر خزانہ پنجاب پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا کہ صوبے میں 25 سے زائد سروسز کو ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاشم جواں بخت نے کہا کہ پنجاب ریونیواتھارٹی نے اپنے محصولات میں 42 فیصد اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال 140 ارب روپے ٹیکس محصولات کا ہدف رکھا گیا ہے۔ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت آسان شرائط پر 25 ارب روپے کے قرض دیے جارہے ہیں۔

ہاشم جواں بخت نے کہا کہ سابقہ حکومت ہمارے لیے مشکلات چھوڑ کر گئی۔ 50 ارب کی لاگت سے یونیورسل ہیلتھ کوریج کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ پنجاب میں تمام خاندانوں کو صحت سہولیات کیلئے ہیلتھ کارڈ دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ریکارڈ انکم ٹیکس گوشوارے اور 63 فیصد سے زائد ٹیکس اکھٹا ہوا، ایف بی آر

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا سفرشروع ہوچکا ہے۔ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معیشت کی تباہی کی وجہ ایک خاندان بنا۔ پنجاب میں پہلی بار شفاف انداز میں ٹیکس اکٹھا ہوا۔مالی مشکلات کا سامناحکمت عملی کے ساتھ کیا۔


متعلقہ خبریں