اسلام آباد: چوری شدہ گاڑیاں و موٹرسائیکلیں مالکان کو واپس

اسلام آباد: چوری شدہ گاڑیاں و موٹرسائیکلیں مالکان کو واپس

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے آئی جی عامر ذوالفقار نے ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئیں 42 گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں اصل مالکان کو واپس کردیں۔

نیوائیر نائٹ: اسلام آباد میں ون ویلنگ اور ہلڑ بازی پر پابندی

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے کہا کہ سال 2020 میں سنگین جرائم کی شرح میں 20 فیصد کمی آئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سال 2020 میں آپریشنز ڈویژن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈکیتی، راہزنی، چوری اور گاڑی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 1556 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: رواں سال قتل، زیادتی اور دیگر جرائم کے 2500 سے زائد واقعات رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے کہا کہ سال2020 میں 1413 ملین روپے سے زائد مالیت کا لوٹا گیا مال برآمد کیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سال2020 میں 469 گاڑیاں اور 296 موٹرسائیکلیں ملزمان سے برآمد کی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ سال میں اسلام آباد پولیس مزید بہتر انداز میں کام کرے گی۔

اسلام آباد: کبوتر بازی پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد

ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مزید بہتر اقدامات کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں