سال 2020 کی کامیاب ترین فلمیں 

سال 2020 کی کامیاب ترین فلمیں 

فوٹو: فائل


2020 میں جہاں چین نے دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت کا تاج اپنے سر پر سجا لیا وہیں کئی فلموں نے کامیابی بھی سمیٹی۔ 

سال 2020 میں فلم دی ایٹ ہنڈرڈ’ نے 74 ارب روپے سے زائد کما کر سال کی سب سے کامیاب فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔

دوسرے نمبر پر بیڈ بوائز فار لائف ہے جس نے 68 ارب سے زائد کا بزنس کیا، تیسری پوزیشن بھی چین کی فلم نے حاصل کی۔ مائی پیپل نے 67 ارب روپے کمائے۔

چوتھا نمبر ٹینٹ کا رہا جس نے 58 ارب روپے کا بزنس کیا جب کہ فلم ڈیمن سلیئر 54 ارب روہے کما کر پانچویں کامیاب ترین فلم رہی۔ سونک نے 51 ارب روپے کمائے اور چھٹے نمبر پر رہی۔

دوسری جانب بزنس میگزین فوربز نے2020 میں دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات کی فہرست جاری کی تھی۔

میگزین کے مطابق کائیلی جینر سال 2020 میں سب سے زیادہ کمانے والی سیلیبریٹی قرار پائیں۔ بزنس وومن کائیلی جینر نے رواں برس مجموعی طور پر 590 ملین ڈالرزکمائے۔

ان کی کمائی کی وجہ رواں برس کاسمیٹکس فرم کے 51 فیصد حصص فروخت کرنا ہے۔ مارچ 2019 میں فوربز میگزین نے کائیلی جینر کو دنیا کی عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی شخصیت قرار دیا تھا لیکن2020 میں ان کو اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔

سال2020 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر اداکار کانیے ویسٹ ہیں جنہوں نے رواں برس مجموعی طور پر 170 ملین ڈالرز کمائی کی۔

اس کے علاوہ ٹینس اسٹار روجر فیڈرر ایک سو چھ ملین ڈالرز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔ وہ زیادہ کمائی کرنے والے پہلے ٹینس کھلاڑی ہیں جو فوربز کی اس فہرست کا حصہ بنے۔

فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے2020 میں105 ملین ڈالر بنائے۔ لیونل میسی اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں جنہوں نے104 ملین روپے کمائے۔


متعلقہ خبریں