نیب لاہور نے 20 سال میں کتنی ریکوری کی؟ رپورٹ جاری 

نیب لاہور نے 20 سال میں کتنی ریکوری کی؟ رپورٹ جاری

فوٹو: فائل


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے 20 سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

نیب لاہور کی جاری کردہ 20 سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ادارے نے کرپٹ عناصر سے 2 کھرب 22 ارب 20 کروڑ 86 لاکھ 90 ہزار روپے کے ریفرنسز، پلی بارگین اور رضاکارانہ طور پر وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

یہ بھی پڑھیں: غربت اور افلاس کی وجہ اربوں کی منی لانڈرنگ ہے، چیئرمین نیب

احتساب بیورو لاہور کے پاس 20 سال کے دوران 76 ہزار 664 افراد شکایات لے کر پہنچے جبکہ اس دوران 1 ہزار 739 افرد کو گرفتار کیا گیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 20 سالوں کے دوران 1 کھرب 5 ارب 85 کروڑ کے ریفرینس دائر کیے گیے۔

بیس سالوں کے دوران کرپٹ عناصر نے 83 ارب 67 کروڑ 26 لاکھ 90 ہزار روہے نیب کو رضا کارانہ طور پر دیے جبکہ 32 ارب 68 کروڑ 60 لاکھ پلی بارگین کی صورت میں لے کر خزانے میں جمع کروائے گیے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے نواز شریف کی جائیدادوں کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرا دیا

نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیس سالوں کے دوران ملزمان کو سزا دلوانے کا تناسب 75 فیصد رہا۔ نیب لاہور نے رپورٹ چیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کو بھجوا دی ہے۔


متعلقہ خبریں