وزیراعظم کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن این آر او نہیں دیں گے، شیخ رشید


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ایک ہی موقف  ہے، مذاکرات  ہوں  یا نہ ہوں این آر او نہیں ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن این آر او کسی صورت نہیں دیں گے اور نہ نیب ختم ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کی لڑائی عمران خان سے کم اور نیب کے ساتھ زیادہ ہے۔ ان کی لڑائی ہے کہ منظور پاپڑ والا اورباقی کیسز بھول جاؤ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ دیکھیں گے یہ استعفے بھی نہیں دیں گے اور پوری امید ہے یہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر ائز استعفوں کا کوئی مطلب نہیں ہوتا، دینے ہیں تو ہاتھ سے لکھ کردیں۔ وزیراعظم کا ایک ہی موقف ہے کہ مذاکرات ہوں یا نہ ہوں این آر او نہیں ملے گا۔

گزشتہ روز آصف زرداری نے جیلیں بھرنے کی بات کی۔ آصف زرداری نے جیلوں سے زیادہ وقت اسپتال میں گزارا۔ آصف زرداری کو علم ہے جیل کے اثرات سے بچنے کیلیے کیا کرنا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا گزشتہ روز مراد علی شاہ نے وزیراعظم بلاول کا نعرہ لگایا۔ میں کہتا ہوں آپ کوانڈر19 کےساتھ ہی کھیلنا ہےتودوسروں کےحال پررحم کریں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے۔ اگر یہ اسلام آباد آتے ہیں تو ہم استقبالیہ کیمپ لگانے پر غور کریں گے۔ ہم نے چوکیاں ختم کی ہیں، وہاں پولیس گاڑیاں کھڑی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، لانگ مارچ  اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا اسلام آباد میں پٹواریو ں کا خاتمہ کریں گے۔ غیر ضروری محکموں کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام گاڑیاں یکم جنوری سے ایک دن میں رجسٹرڈ ہوں گی۔
ای اسٹیمپ شروع کیاجارہا ہے.

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تمام محکموں کا دورہ کررہا ہوں۔ ہم نے چوکیاں ختم کی ہیں، وہاں پولیس گاڑیاں کھڑی کریں گے۔ آرام کو حرام سمجھتا ہوں،جلد بہتری آئے گی۔ اسلام آباد میں پٹواریو ں کا خاتمہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں