لاہور: بانی پاکستان کی تاریخی کرسی اور نایاب تصاویر

لاہور: بانی پاکستان کی تاریخی کرسی اور نایاب تصاویر

لاہور: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ سے قوم کو بے پناہ محبت و عقیدت ہے۔ وطن کے ہر گوشے میں اسی لیے بابائے قوم سے وابستہ رہنے والی مختلف اشیا آج تک درست حالت میں رکھی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ اپنے قائد کو نہ صرف خراج عقیدت پیش کرتے ہیں بلکہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد و خود مختار ملک حاصل کرنے کی جدوجہد کی قیادت کرنے پرشکریہ بھی کہتے ہیں۔

نیویارک کی سڑک بانی پاکستان کے نام سے منسوب ہوگئی

لاہور میں بانی پاکستان کی تاریخی جدوجہد پر مبنی جہاں ان کی نادر و نایاب تصاویر موجود ہیں تو وہیں ایک ایسی کرسی بھی اصلی حالت میں ہے جو ان کے زیر استعمال رہی تھی۔

قائد اعظم محمد علی جناح کا145واں یوم ولادت

ہم نیوز کے مطابق نظریہ پاکستان ٹرسٹ لاہورمیں موجود یہ نایاب کرسی 1942 میں بنائی گئی تھی۔ اس کرسی کو قائد اعظم محمد علی جناح نے استعمال کیا تھا۔

اس تاریخی کرسی پر گیارہ لہریں کندہ ہیں جو دراصل ارض وطن میں بہنے والے گیارہ دریاؤں کی عکاس ہیں۔

قائد کی معدوم ہوتی روایت ’جناح کیپ‘

کرسی پر بنے ہوئے سورج و چاند کے نقوش ملک کے قیام اورمملکت خداداد کی آزادی کی علامت ہیں۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح سے وابستہ اس یادگار و تاریخی کرسی کی کشش اس قدر ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے بھی اگر لاہور آئیں تواس کو دیکھے بنا واپس نہیں جاتے ہیں۔

نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں موجود تاریخی کرسی اور بانی پاکستان و مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی یادگار و نایاب تصاویر انتہائی خاموشی سے آنے والوں کے کانوں میں سرگوشی کرتے ہوئے قیام پاکستان کی صبرآزما، کٹھن و طویل جدوجہد کو بیان کرتی ہیں۔

نوجوان لیڈر شپ قائد اعظم کو اپنا رول ماڈل بنائے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق اہل وطن کی بڑی تعداد اپنی نئی نسل کو نظریہ پاکستان ٹرسٹ لاہور لے کرآتی ہے جہاں انہیں کرسی دکھاتے ہوئے تاریخی تصاویر سے آشنائی دلاتی ہے۔

قائد اعظم کا 12 فٹ اونچا مجسمہ تیار

یہاں نوجوانوں و بچوں کو ان کے بزرگ بتاتے ہیں کہ آج جوہم اپنے پیارے وطن کی آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں وہ انہی بزرگوں کی محنت، جدوجہد،عزم و حوصلے اور کامل یقین کا ثمر ہے۔


متعلقہ خبریں